بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ توڑ دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف میچ میں بابر اعظم نے سعید انور کا تاریخی ریکارڈ توڑ کر اہم سنگ میل عبور کرلیا۔دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم نے ون ڈے انٹرنیشنل میں تیز ترین 1 ہزار رنز کرنے کا اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے سعید انوار کو پیچھے چھوڑ دیا۔
بابر اعظم نے اتوار کو ہونے والے میچ میں ہرشت رانا کی گیند کو باؤنڈری پار کروا کے ریکارڈ اپنے نام کیا۔انہوں نے ون ڈے ٹورنامنٹ میں 1 ہزار تیز ترین رنز بنانے کا اعزاز 24ویں اننگز میں مکمل کیا۔

واضح رہے کہ بابر اعظم نے بھارت کے خلاف صرف 23 رنز کی اننگز کھیلی اُس کے باوجود وہ سعید انوار کا تاریخی ریکارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے۔سعید انور نے تیز ترین 1 ہزار رنز 25 اننگز میں بنائے جبکہ جاوید میاں داد تیسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 30 اننگز میں ون ڈے فارمیٹ میں 1 ہزار تیز ترین رنز بنائے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *