کیا 26-2025 کے بجٹ میں تکنیکی امور آئی ایم ایف طے کرے گا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت آئندہ بجٹ میں کاربن لیوی عائد کرنے کے لیے سرگرم ہوگئی ہے، اور آئی ایم ایف سے اجازت لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے وفاقی بجٹ برائے 26-2025 میں کاربن لیوی عائد کرنے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) سے اجازت لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
امکان ہے کہ آئی ایم ایف سے یہ بات چیت آئندہ ہفتے واشنگٹن میں مذاکرات کے نئے دور کے دوران ہوگی۔ تاہم اس قبل آئی ایم ایف کا وفد آج پاکستان پہنچ رہا ہے، جو لیوی لاگو کرنے کے بارے میں سفارشات فراہم کرنے کے لیے پیر سے بات چیت شروع کرے گا۔
آئی ایم ایف کا یہ تکنیکی وفد 24 سے 28 فروری تک وفاقی اور صوبائی نمائندوں کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔ مذاکرات میں گرین بجٹ، موسمیاتی اخراجات سے باخبر رہنے اور رپورٹنگ کے طریقہ کار پر توجہ دی جائے گی۔
کاربن لیوی کے علاوہ بات چیت میں الیکٹرک گاڑیوں اور سبسڈی کے فریم ورک کا بھی احاطہ کیا جائے گا۔ توقع ہے کہ آئی ایم ایف آئندہ بجٹ میں گرین بجٹ میں توسیع کی تجویز دے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *