اسلام آباد بار نے 3ٹرانسفر ججز کیخلاف 5ججز کی سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن کی حمایت کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد بار نے 3ٹرانسفر ججز کیخلاف 5ججز کی سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن کی حمایت کردی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد بار نے بغیر پراسس اور نئے حلف کے بغیر ججز ٹرانسفر کی مذمت کی ہے،اسلام آباد بار ایگزیکٹو نے عدالتی معاملات میں مداخلت کی بھی مذمت کی اور سپریم کورٹ کو پٹیشن سن کر ٹرانسفر ججز کو واپس بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسلام آباد بار کے صدر اور سیکرٹری بار کی جانب سے جاری میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں دائر184/3کی پٹیشن ججز کی غیرآئینی ٹرانسفر سے متعلق ہے،ججز کی یہ ٹرانسفر آرٹیکل 200کی واضح خلاف ورزی ہے،اسلام آباد بار کا 5ججز کیساتھ اظہار یکجہتی ، عدلیہ میں غیرآئینی مداخلت کا دفاع کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *