رمضان المبارک میں اسکولز کے اوقات کیا ہوں گے؟ اعلان ہوگیا

رمضان المبارک کیلئے سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی


لاہور (قدرت روزنامہ)رمضان المبارک کے لیے سکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے۔
نئے شیڈول کے مطابق پنجاب میں رمضان المبارک میں سکول صبح ساڑھے آٹھ بجے لگیں گے اور ایک بجے چھٹی ہوگی جبکہ جمعہ کے روز سکولوں میں چھٹی ساڑھے بارہ بجے ہوگی۔
ڈبل شفٹ والے سکولوں میں پہلی شفٹ ساڑھے 8بجے شروع ہوگی اور چھٹی ساڑھے 12 بجےہوگی جبکہ دوسری شفٹ کا آغاز ایک بجے ہوگا اور چھٹی 4 بجے ہوگی، جمعے والے دن دوسری شفٹ اڑھائی بجے شروع ہوگی اور چھٹی 5 بجے ہوگی۔
4 2
دوسری جانب سندھ میں رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے اوقات کار کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے ڈبل شفٹ پر چلنے والے پرائمری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 11:30تک ہوگی، جبکہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 2:45 منٹ تک ہوگی، سنگل شفٹ 8:00 سے 12:30 تک ہوگی۔
جمعے کے روز پرائمری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 10:30تک ہوگی، سنگل شفٹ 8:00 سے 11:30 تک ہوگی، جبکہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 1:15 منٹ تک ہوگی۔
رمضان المبارک میں سندھ کے ڈبل شفٹ پر چلنے والے سیکینڈری، ہائرسیکنڈری اور ایلیمینٹری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 11:30تک ہوگی، جبکہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 2:45 منٹ تک ہوگی، سنگل شفٹ 8:00 سے 12:30 تک ہوگی۔
جمعے کے روز سیکینڈری، ہائرسیکنڈری اور ایلیمینٹری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 10:30تک ہوگی، سنگل شفٹ 8:00 سے 11:30 تک ہوگی، جبکہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 1:15 منٹ تک ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *