انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی
ڈالر کی قیمت 279 روپے 50 پیسے ہو گئی

کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 279 روپے 50 پیسے ہو گئی۔
گزشتہ دو ہفتوں سے کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی ہو جاتی ہے تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہو جاتا ہے۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 25 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو تھوڑی دیر بعد منفی میں تبدیل ہوگیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار 462 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔