خیبرپختونخوا حکومت کا تنخواہوں اور پنشن سے متعلق اہم فیصلہ

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا۔

سماء ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخواحکومت نے 2 ہفتہ وار تعطیلات کے باعث سرکاری ملازمین کو تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی ادائیگی یکم مارچ کے بجائے 28فروری کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کو تنخواہوں اورریٹائرڈملازمین کو ماہ جنوری کی پنشن کی ادائیگی یکم مارچ کو ہونی ہے، تاہم یکم اور 2 مارچ (ہفتہ اور اتوار) ہفتہ وار تعطیلات ہونے کے باعث یہ ادائیگی 28فروری کو کی جارہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *