رمضان المبارک ایک سال میں 2 مرتبہ، ایسا کب ہوگا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رمضان المبارک کے مقدس ماہ کی آمد آمد ہے اور دنیا بھر کے مسلمان رمضان کی تیاریوں میں مصروف ہوچکے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں مسلمان چند سالوں بعد ایک سال میں 2 مرتبہ رمضان المبارک کی بہاریں دیکھیں گے، ہر 33 سال بعد ایسا ہوتا ہے۔
فلکیاتی حساب کے مطابق دنیا بھر میں مسلمان 2030 میں 2 مرتبہ رمضان کا استقبال کریں گے، اس کی وجہ قمری سال کی مدت کا شمسی سال کے مقابلے میں 11 سے 12 دِن کم ہونا ہے۔
دبئی سے منسلک فلکیات گروپ کے چیف ایگزیکٹو حسن احمد الہریری نے بتایا کہ اگر قمری کیلنڈر کے تناظر سے ایک سال میں 2 مرتبہ رمضان آجائے تو حیرت کی بات نہیں، کیوں کہ قمری مہینہ ہر سال 10 سے 11 دن آگے بڑھ جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے رمضان کا آغاز 4 جنوری 2030 اور دوسرے رمضان کا آغاز 26 دسمبر 2030 کو ہونے کا قوی امکان موجود ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایک عیسوی سال کے اندر 2 مرتبہ رمضان کی آمد آخری مرتبہ 1997 میں ہوئی تھی اور اب ایسا 2030 میں ہونے جارہا ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے وفاقی حکام کے لیے رمضان کے اوقات کار کا اعلان کر دیا۔
فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورسز (FAHR) نے وفاقی اداروں کے ملازمین کے لیے رمضان المبارک 2025 کے دوران سرکاری اوقات کار طے کرنے کا ایک سرکلر جاری کیا ہے۔
سرکلر کے مطابق وزارتوں اور وفاقی حکام کے سرکاری اوقات کار پیر سے جمعرات صبح 9 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک اور جمعہ کو صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گے۔
FAHR نے اس بات پر زور دیا کہ وزارتیں اور وفاقی حکام رمضان کے دوران اپنی مخصوص ضروریات کے مطابق اور روزانہ منظور شدہ کام کے اوقات کی حدود میں کام کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *