سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ملک کی ترقی کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے، احسن اقبال

کراچی(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ ، بھر پور تعاون کا یقین دلانے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا شکریہ، سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ملک کی ترقی کے لیے کام کرنے کی ضروت ہے، سندھ میں قدرت نے ہمیں 400 سال کا کوئلہ دیا ہے، سکھر حیدرآباد موٹروے اس سال شروع کرنے کو ترجیح بنایا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہناتھا کہ سندھ دور حاضر کی سب سے بڑی موسمیاتی ٹریجڈی کا شکار ہوا ہے، 2022کے سیلاب میں سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا، ان حالات میں ہمیں ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کی تیاری کرنی ہے، سندھ کے ساحلی علاقے سمندر برد بھی ہو رہے ہیں، اس کے لیےسبز انقلاب 2.0 پر عملدرآمد کرنا ہوگا، اڑان پاکستان کا ایک پوائنٹ توانائی بھی ہے، سندھ میں قدرت نے ہمیں 400 سال کا کوئلہ دیا ہے، خوشی ہے مرادعلی شاہ کے ساتھ ملکر سندھ کے خزانے کو استعمال کر رہےہیں، سندھ کا دفن خزانہ اس وقت ملک کا انرجی کیپیٹل بن رہا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ کراچی حیدر آباد موٹروے کو پورٹ کے لیے قابل استعمال بنائیں گے، کراچی حیدرآباد موٹروے کی تعمیر نو پر بھی کام کر رہے ہیں، سکھر حیدرآباد موٹروے اس سال شروع کرنے کو ترجیح بنایا ہے، بھر پور تعاون کا یقین دلانے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا شکریہ، سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ملک کی ترقی کے لیے کام کرنے کی ضروت ہے، پرائیویٹ سیکٹر،سول سوسائٹی کو بھی ساتھ دینےکی دعوت دیتے ہیں، یقین ہے ملکر عوام کو بہتر رہائش،تعلیم،معیار زندگی دے سکیں گے۔