پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا 25 فروری کو احتجاج کا اعلان

پشاور( قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی خیبرپختونخوا نے 25 فروری کو احتجاج کی کال دے دی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق صوبے کے تمام اضلاع میں بانی پی ٹی آئی کے کیسز نہ لگنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، صوبائی صدر پی ٹی آئی جنید اکبر نے ضلعی عہدیداروں کو ہدایات جاری کردیں۔
پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ پشاور میں اسمبلی چوک میں احتجاج مظاہرہ کیا جائے گا، صوبے بھر احتجاجی مظاہروں کے لئے حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *