روپے پر دباؤ ڈالر کی قدر بڑھ گئی

(قدرت روزنامہ) –
معیشت میں بڑھتی ہوئی طلب، کثیرالقومی کمپنیوں کی جانب سے اپنے منافع کو ہیڈکوارٹرز منتقل کرنے رحجان کے باعث پیر کو بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا۔

درآمدات بڑھنے کے خدشات اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں تسلسل سے کمی جیسے عوامل بھی روپے پر دباؤ کا باعث بنے، کاروباری دورانیے میں ڈالر کی قدر 04 پیسے کی کمی سے 279 روپے 53 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔

بعدازاں سپلائی میں قدرے بہتری کے بعد مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کےاختتام پر ڈالر کی قدر 09 پیسے کے اضافے سے 279 روپے 66 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 07 پیسے کے اضافے سے 281 روپے 20 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *