اداکارہ کومل میر کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور ماڈل کومل میر ایک بار پھر اپنی نئی تصاویر کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
کومل میر، جو “مس ویٹ پاکستان” سے شہرت حاصل کرنے کے بعد ڈرامہ انڈسٹری میں نمایاں ہوئیں، حال ہی میں یشمہ گل کی بہن کی شادی میں نظر آئیں، جہاں ان کے خوبصورت انداز کو کافی سراہا گیا۔
ان کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹس جن میں ان کے چہرے کے خدوخال میں تبدیلی محسوس کی گئی، مداحوں اور ناقدین کے درمیان بحث کا باعث بن گئیں۔
کومل کی نئی تصاویر وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے ان کے بدلے ہوئے انداز پر تبصرے شروع کر دیے۔
کچھ لوگوں نے ان کی خوبصورتی کی تعریف کی جبکہ دیگر نے چہرے کی تبدیلی کو وزن میں اضافے یا ممکنہ کاسمیٹک ٹریٹمنٹ سے جوڑا۔
ایک صارف نے لکھا، “وہ اب بھی بہت خوبصورت لگ رہی ہیں، مگر چہرہ تھوڑا مختلف لگ رہا ہے، شاید فلرز؟” ایک اور نے کہا، “وزن بڑھنے سے چہرے کی ساخت اتنی جلدی نہیں بدلتی، لگتا ہے کسی کاسمیٹک عمل سے گزری ہیں۔”
کچھ صارفین نے کومل میر کے نئے انداز کا موازنہ جویریہ عباسی اور ایشوریا رائے سے بھی کیا، جس سے قیاس آرائیاں مزید بڑھ گئیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Omayr Waqar (@omayrwaqar)

اگرچہ وزن میں اضافہ چہرے کو بھرپور بنا سکتا ہے، لیکن مختصر عرصے میں نمایاں تبدیلی کی وجہ سے شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں کومل میر نے ان افواہوں پر کوئی ردعمل نہیں دیا جس کی وجہ سے مداح اپنی اپنی رائے قائم کر رہے ہیں۔
کئی مداحوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کومل کی حالیہ اور پرانی تصاویر کا موازنہ کیا گیا، جس میں ان کے چہرے میں واضح فرق دیکھا گیا۔
زیادہ تر صارفین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ چاہے یہ قدرتی تبدیلی ہو یا کسی کاسمیٹک عمل کا نتیجہ، کومل میر اب بھی ایک باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ ہیں، اور ان کی شخصیت میں یہ نیا انداز ان کی شہرت میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *