کیا گووندا نے سنیتا آہوجا کو طلاق دیدی؟، سوشل میڈیا پر خبریں زیرگردش


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کی 37 سالہ شادی کے بعد طلاق کی خبریں سامنے آئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جوڑا مبینہ طور پر علیحدگی کے آخری مراحل میں ہے۔ افواہوں کے مطابق گووندا کا 30 سالہ مراٹھی اداکارہ کے ساتھ مبینہ تعلق ان کی علیحدگی کی ممکنہ وجہ بتایا جا رہا ہے تاہم اس حوالے سے دونوں کی جانب سے کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔
یاد رہے کہ گووندا اور سنیتا نے 1987 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بچے ہیں۔ حال ہی میں، سنیتا آہوجا نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ اور گووندا الگ الگ گھروں میں رہتے ہیں۔
سنیتا کے مطابق ہمارے دو گھر ہیں، ایک اپارٹمنٹ اور ایک بنگلہ، جو آمنے سامنے ہیں۔ میں اور بچے اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں جبکہ گووندا بنگلے میں رہتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا تھا کہ گووندا کو باتیں کرنا بہت پسند ہے اور ان کی میٹنگز ہمیشہ چلتی رہتی ہیں، اس لیے وہ زیادہ تر 12 یا 13 لوگوں کے ساتھ بیٹھے نظر آتے ہیں۔
اس سے قبل، سنیتا نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کی اور گووندا کی محبت میں کوئی کمی نہیں آئی اور وہ ایک ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔
انہوں نے ان لوگوں پر تنقید کی جو ان کے تعلقات میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں اور کہا کہ وہ کبھی اپنے گھر کو بکھرنے نہیں دیں گی۔
حالیہ رپورٹس میں ان کی طلاق کی خبریں سامنے آئی ہیں، جن کی ابھی تک باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ مداح اور انڈسٹری کے افراد اس معاملے پر مزید وضاحت کا انتظار کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *