مکہ مکرمہ کے با برکت آسمان تلے ایک نئی شروعات۔۔ اداکار عمر شہزاد نے سادگی سے شادی کرلی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہور ماڈل و اداکار، عمر شہزاد نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ وہ اب رشتہ ازدواج میں منسلک ہو چکے ہیں۔
حالیہ دنوں میں شوبز کی دنیا شادیوں کے رنگوں سے سجی ہوئی ہے، پہلے ماورا حسین اور امیر گیلانی کی جوڑی نے شادی کا اعلان کیا، پھر کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی نے سب کو حیران کیا۔ ان کے بعد، احمد علی اکبر اور ماہم بتول کی شادی کی باری آئی۔
اب، عمر شہزاد نے اپنی زندگی کی ایک اور شروعات کا اعلان کیا ہے، لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کا یہ اعلان بھی حرم شریف کی پُرکشش فضا میں ہوا ہے۔ اداکار نے اپنی شادی کی خوشخبری شیئر کرتے ہوئے بیت اللہ کے سامنے کھڑے ہو کر اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Omer Shahzad (@omer_shahzad)

ان تصاویر کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے ایک خوبصورت قرآنی آیت لکھی ہے جس کا مفہوم ہے: “اور ہم نے تمہیں جوڑے میں پیدا کیا”۔ عمر شہزاد نے لکھا کہ “مکہ مکرمہ کے بابرکت آسمان تلے ایک نئی شروعات، اللّٰہ کرے کہ ہماری زندگی اُس کی رحمت، شفقت اور ایمان کے سایے میں ترقی کرے”۔
واضح رہے کہ عمر شہزاد نے اپنی پوسٹ میں اہلیہ کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *