جے یو آئی نے سندھ بھر میں احتجاجی مظاہروں کا شیڈول جاری کردیا


کراچی(قدرت روزنامہ) جے یو آئی نے سندھ بھر میں احتجاجی مظاہروں کا شیڈول جاری کردیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مولانا راشد سومرو نے بتایا کہ آج سندھ کے تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے، سندھ میں ڈاکو راج اور سندھو دریا پر نئی نہروں کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوں گے جمعیت علماءاسلام عام آدمی کی آواز ہے، سندھ کے عوام آج سڑکوں پرنکل کراحتجاج کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت امن وامان کے قیام میں ناکام ہوچکی ہے، عوام بیزارہوچکی ہے، سندھ میں لاکھوں ایکڑ زرعی زمینیں پانی نہ ہونے کی وجہ سے بنجربن ہوچکی ہیں، نئی نہروں سے سندھ کی زراعت مکمل تباہ ہوجائے گی، لاکھوں آبادگاراور کسان بے روزگار ہوں گے۔
راشدمحمودسومرو نے کہا کہ کراچی کے فور منصوبہ پر اربوں روپے لگ چکے ہیں لیکن تاحال کراچی کے عوام کا مسئلہ حل نہیں ہوا، سندھ میں منشیات، کرپشن، دھونس اور انتقامی کارروائیوں کا بازارگرم ہے، حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے، آج کے دن عوام سڑکوں پر نکل کرنا اہل حکومت کے خلاف اپنا فیصلہ سنائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو تحریک کو مزید بڑھانے پر غور کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *