حکومت کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ،نئے وزراء شامل کیے جائیں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )حکومت کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، نئے وزراء شامل کیے جائیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے حنیف عباسی کو وزارت ریلوے دیے جانے کا امکان
ڈاکٹر طارق فضل چودھری کو وزارت قومی صحت کا قلمدان ملنے کا امکان۔
خالد مگسی کو وزارت مواصلات دینے کی تیاری، ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے مصطفیٰ کمال کو وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی دیے جانے کا امکان ہے۔ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی کے پاس ہے۔
خالد مقبول صدیقی وزارت تعلیم کا قلمدان اپنے پاس برقرار رکھیں گے۔ وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیاں متوقع، رواں ہفتے اہم فیصلے متوقع ہیں۔