عمران خان چیمپیئنز ٹرافی سے قومی ٹیم کے باہر ہونے پر سخت سیخ پا،محسن نقوی پر برس پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )محسن نقوی سے پوچھا جائے کہ ان کا کرکٹ کا تجربہ کیا ہے؟ چیمپئنز ٹرافی سے قومی ٹیم کے باہر ہونے پر عمران خان برہم ہوگئے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی بالخصوص بھارت سے شکست پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب سفارشی لوگ عہدوں پر ہوں گے تو کرکٹ تباہ ہو جائے گی۔ محسن نقوی کو جس عہدے پر بھی تعینات کیا گیا اس نے جہاز ڈبو دیا۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ آج عمران خان سے ملاقات ہوئی، وہ مکمل طور پر فٹ ہیں، ان کی صحت کے حوالے سے افواہیں پھیلائی گئیں کہ وہ بیہوش ہو گئے ہیں، اس حوالے سے عمران خان کو بتایا گیا کہ یہ خبر باہر چل رہی ہے تو وہ ہنس پڑے۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان آج کرکٹ سے سب سے زیادہ ناراض ہیں، انہوں نے پی ٹی وی پر پاکستان کا میچ دیکھا، میچ ہارنے کی وجہ سے بانی نے اپنا سارا غصہ آج کرکٹ پر نکالا، عمران خان بھارت سے میچ ہارنے کے بعد بہت دکھی تھے، بانی کا کہنا تھا کہ جب سفارش کرنے والے مقرر ہوں گے تو کرکٹ تباہ ہو جائے گی، انہوں نے محسن نقوی کو پہلی بار وزیراعلیٰ بنایا، انہوں نے پہلے جوائنٹ چیفس آف سٹاف میں کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کو وزیر داخلہ بنا کر ناانصافی کی۔
علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ اتنی بری کارکردگی کے بعد ایک معزز شخص استعفیٰ دیتا ہے، لیکن محسن نقوی استعفیٰ نہیں دیں گے، محسن نقوی سے پوچھا جائے کہ انہیں کرکٹ کا کیا تجربہ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ میرے بارے میں صرف پارٹی عہدیدار ہی بات کریں، توجہ ہٹانے کے لیے خبر پھیلائی گئی کہ بانی بے ہوش ہوگئے، پی ٹی آئی بانی اس پر ہنس پڑے، ان کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے۔
انہوں نے کہا کہ شکر ہے بانی نے ہفتے کے روز اپنے بچوں سے بات کی تھی، بچوں سے بات ہوئی تو ہمیں سکون ملا کہ بانی ٹھیک ہیں، قاسم خان سوری ملک سے باہر ہیں، انہیں کیا معلوم، ذرائع سے خبریں چلانے اور آمنے سامنے ملاقات میں بڑا فرق ہے۔