پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج تاشقند میں مصروف دن گزاریں گے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف ازبکستان کے صدر عزت مآب شوکت مرزیایوف سے ملاقات کے لیے کانگرس سینٹر تاشقند پہنچے جہاں وزیرِ اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
کانگریس سیںٹر تاشقند آمد پر وزیراعظم اور ازبک صدر محو گفتگو رہے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔
ازبک صدر نے وزیراعظم کو اپنی کابینہ کے ارکان کا تعارف کروایا اور اس کے بعد وزیراعظم پاکستان نے اپنی کابینہ کے ارکان تعارف بھی کروایا۔
وزیرِ اعظم اور ازبکستان کے صدر پاکستان اور ازبکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے اور مشترکہ پریس کانفرنس میں خطاب کریں گے۔
دونوں رہنماؤں کے مابین دوطرفہ ملاقات اور وفود کی سطح پر ملاقاتیں ہوں گی۔
بعد ازاں، وزیرِ اعظم اور ازبک صدر پاکستان اور ازبکستان مشترکہ بزنس فورم میں شرکت کریں گے اور گفتگو بھی کریں گے۔
وزیرِ اعظم تاشقند میں قائم ٹیکنو پارک کا دورہ بھی کریں گے جہاں وزیرِ اعظم کو ازبکستان کی مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات کے صنعتی یونٹس کا دورہ کروایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *