ملک کے کن علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان؟

چند مقامات پر تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، خطہ پو ٹھو ہار ،اسلام آباد، مری اور گلیات میں ا کژ مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔
جنو بی خیبرپختونخوا ،شمال مشر قی بلو چستان ، شمال مشر قی اور وسطی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ ملک کےدیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش جبکہ چند مقاما ت پر تیز بارش اورژالہ باری کی توقع ہے۔خیبرپختونخوا میں دیر، چترال، کوہستان، سوات، شانگلہ، مانسہرہ ،بونیر، ایبٹ آباد ، صوابی، مردان، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، کرم، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ اور گرد نواح میں اکژ مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری ہو سکتی ہے۔
کوہاٹ، کرک، بنوں، وزیرستان، لکی مروت اور ڈی آئی خان میں تیز ہواؤں اور آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقاما ت پر بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے۔ راولپنڈی، اٹک، جہلم ، گجرات،چکوال، میانوالی، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، لاہور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ ،سیالکوٹ ، نارووال، نور پور تھل اورگردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے ۔
مری،گلیات اور گردونوا ح میں تیزہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور برفباری جبکہ چند مقامات پر تیز بارش اورشدید برفباری کی توقع ہے جبکہ صو بے کے دیگر ا ضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علا وہ ہلکی بارش یا بوندا با ندی ہو سکتی ہے ۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلودرہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بالائی اضلاع میں چند مقامات پر ہلکی بارش اوربوندا با ندی ہو سکتی ہے۔ بلچستان کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ ، قلات ، ژوب ، بارکھان، خضدار، موسیٰ خیل اور گردنواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقاما ت پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔
کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور برفباری اور اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور شدید برفباری کی توقع ہے۔ گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اوربرفباری جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *