دودی خان نے راکھی ساونت کو انگوٹھی پہنا دی

دبئی(قدرت روزنامہ)راکھی ساونت اور پاکستانی اداکار دودی خان کے درمیان بڑھتی ہوئی دوستی اور تعلقات نے سوشل میڈیا پر خوب ہلچل مچائی ہوئی ہے۔
حال ہی میں دودی خان نے راکھی ساونت کو ہیرے کی انگوٹھی تحفے میں دی، جس پر راکھی کا دلچسپ ردعمل سامنے آیا۔ سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، جن میں دودی خان نے راکھی کا ہاتھ تھامنے کی پیشکش کی اور کہا کہ وہ ان کی شادی کسی دوست سے کروائیں گے اورراکھی پاکستان کی بہو بنیں گی۔

راکھی ساونت نے اپنی زندگی میں کئی مشکلات کا سامنا کیا ہے، جن میں متعدد مردوں سے دل ٹوٹنا اور متنازعہ شادیوں کا سامنا بھی شامل ہے۔ تاہم، دودی خان کے ساتھ ان کا تعلق ایک نئی امید کا آغاز دکھائی دے رہا ہے۔

حال ہی میں راکھی اور دودی خان دبئی میں ملاقات کرچکے ہیں، اور ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔ ویڈیوز میں راکھی نے دودی خان پر شکایات کیں اور کہا کہ ”تم نے مجھ سے وعدہ کیا تھا، مگر بیچ راستے میں یوٹرن لے لیا“، جس پر دودی خان نے مختلف جواز پیش کیے۔

ایک اور ویڈیو میں دونوں نے اپنے رشتہ کی حقیقت کا انکشاف کیا۔ دودی خان نے راکھی کو محبت اور دوستی کی انگوٹھی تحفے میں دیتے ہوئے کہا کہ وہ اچھے دوست رہیں گے

حالیہ ویڈیو میں ان کے شاندار بندھن اور دوستی نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ دودی خان نے اس موقع پر کہا، ”یہ انگوٹھی ایک دوست کی جانب سے دوست کے لیے ہے، جو ایک تحفہ ہے۔“

سوشل میڈیا پر اس تعلق پر مختلف آراء سامنے آئیں، کچھ افراد نے اس تعلق کو مثبت طور پر لیا، جبکہ دیگر نے دودی خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ ”دودی خان کو اس قسم کے اسٹنٹ کرنے سے پہلے اپنے خاندان کے بارے میں سوچنا چاہیے تھا۔“

راکھی ساونت اور دودی خان کا تعلق سوشل میڈیا پر کافی توجہ حاصل کر رہا ہے، اور ان کی دوستی کو لے کر مختلف تبصرے جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *