ٹیم میں جو بھی سلیکٹ ہوا اپنی پرفارمنس پر آیا،ایسا تو نہیں ہو سکتا ہار گئے توان کو بدل دیں ، عاقب جاوید

راولپنڈی(قدرت روزنامہ )ہیڈکوچ قومی کرکٹ ٹیم عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ایسا نہیں ہے کہ یہ کھلاڑی کچھ کرکے نہیں آئے،سلیکشن کمیٹی کا کام بہترین کھلاڑی کھلانا ہے،ٹیم میں جو بھی سلیکٹ ہوا اپنی پرفارمنس پر آیا، ایسا تو نہیں ہو سکتا جو ہار گئے ان کو بدل دیں ، انڈر 19ٹیم کو لائیں۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہاکہ یہ حقیقت ہے کہ ہماری پرفارمنس نہیں آ رہی ہے،شکست پر کھلاڑی افسردہ ہیں،جب ٹیم توقعات کے مطابق نہیں کھیلتی تو سب سے زیادہ دکھ کھلاڑیوں کو ہوتا ہے،آپ جب وکٹیں لینے جاتے ہیں تو پھر آپ کو لگتا ہے کہ یہ کیسی بولنگ ہورہی ہے،240کا دفاع کرنا ہو تو وکٹیں لینا ہوتیں، اٹیک کرنا ہوتا ہے۔
ہیڈکوچ قومی کرکٹ ٹیم نے کہاکہ ہم 25میچز والے کو کہتے ہیں کہ انہوں نے پرفارم نہیں کیا، جو ہماری ٹیم تھی یہی بیسٹ اور ممکنہ ٹیم تھی، جس نے ایک میچ کھیلا ہم کہہ رہے ہیں وہ ہوتا تو پاکستان میچ جیت جاتا،اب وہی کریں گے آگے جو ٹیم کیلئے بہتر ہے،ان کاکہناتھا کہ ایسا نہیں ہے کہ یہ کھلاڑی کچھ کرکے نہیں آئے،سلیکشن کمیٹی کا کام بہترین کھلاڑی کھلانا ہے،بھارتی ٹیم بہت تجربہ کار تھی،بہتری تو لانی ہے، اس پروسیس کو کوئی روک نہیں سکتا، ٹیم میں جو بھی سلیکٹ ہوا اپنی پرفارمنس پر آیا،ایک بھی ایسا کھلاڑی نہیں ہے جو بغیرپرفارمنس ٹیم میں آیا، کسی ٹیم سے بھی موازنہ کرلیں شاہین ، نسیم اور حارث بہترین بولرز ہیں،بابر کے سوا کون ساآپشن ہے، ایسا تو نہیں ہو سکتا جو ہار گئے ان کو بدل دیں ، انڈر 19ٹیم کو لائیں،بھارت کیخلاف صرف پلاننگ نہیں ہوتی، ہر میچ کیلئے ہوتی ہے۔اپنی کوشش میں لگے رہیں گے، اب ہم خود کو ٹیم کو کل کے میچ کیلئے تیار کریں گے،
صحافی کے سوال ’کیا آپ ٹیم سلیکشن سے مطمئن تھے‘ کے جواب میں عاقب جاوید نے کہاکہ مطمئن کبھی نہیں ہو سکتے۔