متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کے ملازمین کیلئے ورکنگ آورز میں کمی کا اعلان

سعودی عرب(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کے ملازمین کیلئے ورکنگ آورز میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔ متحدہ عرب امارات نے رمضان المبارک کے دوران نجی شعبے کے ملازمین کے لیے کام کے اوقات کار میں 2 گھنٹے کی کمی کا اعلان کیا ہے،اس سے قبل اتھارٹی فارگورنمنٹ ہیومن ریسورسز نےسرکاری ملازمین کے لیے نئے اوقات کار کا اعلان کیا تھا
جس کے مطابق پیر سے جمعرات تک دفتری اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک ہونگے،جبکہ جمعہ کو کام کا آغاز صبح 9 بجے ہوگا،اور دوپہر 12 اختتام پذیر ہوگا۔ بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے مطابق یکم مارچ 2025 بروز ہفتہ کو دنیا بھر میں زیادہ تر مسلمان روزہ رکھیں گے۔