جمعہ کو تراویح، ہفتہ یکم مارچ کو پہلا روزہ ہوگا! اسلامی نظریاتی کونسل نے اعلان کردیا

آسٹریا (قدرت روزنامہ)آسٹریا کی اسلامی نظریاتی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں پہلا روزہ یکم مارچ بروز ہفتہ رکھا جائے گا۔
رمضان المبارک کے قریب آتے ہی مساجد کی رونقیں مزید بڑھ جاتی ہیں۔ آسٹریا میں مساجد کی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران تراویح، سحری اور افطار کے اوقات کے شیڈول تیار کر لیے ہیں۔
اسلامی نظریاتی کونسل آسٹریا کے مطابق رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہفتہ، یکم مارچ کو رکھا جائے گا جبکہ پہلی تراویح جمعہ 28 فروری کو ادا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں پہلا روزہ 2 مارچ کو ہونے کا امکان ہے، کیونکہ پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق 28 فروری کی شام چاند نظر آنے کا امکان کم ہے، اس لیے پاکستان میں پہلا روزہ اتوار، 2 مارچ کو ہوگا۔
آسٹریا کے علاوہ سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک میں بھی یکم مارچ کو پہلا روزہ ہونے کا امکان ہے۔