رمضان المبارک میں گیس کی فراہمی اور بندش کا شیڈول جاری

لاہور (قدرت روزنامہ)ترجمان سوئی سدرن نے رمضان المبارک میں گیس کی فراہمی اور بندش کا شیڈول جاری کر دیاہے ۔ترجمان کے مطابق سحری و افطار کے وقت گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی، سہ پہر ساڑھے 3 سے رات 10 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی ، رات 3 سے صبح 9 بجے تک گیس فراہم کی جائیگی ، صبح 9 سے سہ پہر ساڑھے 3 بجے تک گیس بند ہو گی، رات 10 سے رات 3 بجے تک گیس بند رکھی جائے گی،