سعودی گروپ خوشاب کے قریب معدنیات میں 150 ملین ڈالرسرمایہ کاری کریگا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایک خوش آئند پیشرفت میں سعودی عرب کے انفال گروپ نے پنجاب کے ضلع خوشاب کے قریب 150 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے معدنی کمپلیکس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انفال گروپ، انفال سیمنٹ اور انفال راک سالٹ پر مشتمل ایک سعودی کمپنی ہے جو سیمنٹ اور راک سالٹ کی پیداوار اور ترسیل میں مہارت رکھتی ہے۔
یہ کمپنی سعودی انفال گروپ کے نام سے ریاض، سعودی عرب میں قائم ہے اور کان کنی، پراسیسنگ، اور راک سالٹ کی تقسیم جیسے کاروبار سے وابستہ ہے۔
سعودی کمپنی نے خوشاب میں 150 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے معدنی کمپلیکس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔