بھارت میں جہیز کی لعنت نے سابق خاتون عالمی چیمپئن کو بھی نہ بخشا ، شوہر کیخلاف مقدمہ کرانے پر مجبور

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارت کی سابق عالمی چیمپیئن باکسر سویتی بورا نے اپنے شوہر دیپک ہڈا کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجن ایوارڈ یافتہ اور سابق عالمی چیمپیئن باکسر سویتی بورا نے اپنے شوہر اور کبڈی کھلاڑی دیپک ہڈا کے خلاف جہیز کیلئے اہلخانہ پر حملے کے الزام عائد کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کروائی ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق خواتین پولیس اسٹیشن حصار کی ایس ایچ او سیما نے بتایا کہ 25 فروری کو سابق عالمی چیمپیئن باکسر سویتی بورا نے اپنے شوہر کیخلاف شکایت درج کرائی تھی، جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ شوہر نے جہیز کیلئے مجھ پر دباؤ ڈالتا ہے اور اہلخانہ پر حملہ کیا ہے۔
دوسری جانب دیپک ہڈا نے اپنی اہلیہ، سابق عالمی چیمپیئن باکسر سویتی بورا کے الزامات کو مسترد کردیا ہے، انکا کہنا ہے کہ میں اپنی بیوی کے خلاف کوئی منفی تبصرہ نہیں کروں گا، مجھے میری بیوی سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔کبڈی کھلاڑی پر مقدمہ بھارتیہ نیا سنہتا کی دفعہ 85 کے تحت درج کیا گی ہے۔
خیال رہے کہ دیپک ہڈا نے 2024 کے ہریانہ اسمبلی انتخابات میں روہتک ضلع کے میہم حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار کے طور الیکشن لڑا تھا تاہم انہیں شکست ہوئی تھی۔دیپک ہڈا 2016 میں اس ہندوستانی کبڈی ٹیم کا حصہ تھے جس نے ساؤتھ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل اور 2014 ایشین گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔