ماہرہ اور ہمایوں سعید کی رومانوی فلم ’لَو گُرو‘ کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام پر شوبز کے سپر اسٹار ہمایوں سعید کے ساتھ اپنی نئی فلم ’لَو گُرو‘ کا پوسٹر شیئر کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی جوڑی پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ہمیشہ سے مقبول رہی ہے، اور بن روئے کے ڈرامے اور اس کے فلمی حصے کے بعد ان کی جوڑی نے مداحوں کے دلوں میں ایک خاص جگہ بنالی ہے۔

دونوں اداکاروں کی اس جوڑی کومداح ہمیشہ ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں، اور اب ان کا انتظار تقریباً ختم ہونے والا ہے۔

ماہرہ خان نے اپنی پوسٹ میں لَو گُرو فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اس کی ریلیز کی تاریخ بھی اعلان کر دی ہے۔ یہ رومانوی فلم عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی، جو 2025 میں متوقع ہے۔

فلم کی ہدایتکاری معروف فلمساز ندیم بیگ نے کی ہے، اور اس کی عکسبندی پاکستان کے مختلف خوبصورت مقامات کے ساتھ ساتھ برطانیہ میں بھی کی گئی ہے۔

تاہم، فلم کی مکمل کہانی اور اس کے ٹریلر کی تفصیلات ابھی تک منظر عام پر نہیں آئی ہیں، اور مداحوں کو انتظار ہے کہ وہ اس فلم میں ان کی شاندار کیمسٹری دیکھ سکیں گے۔

’لَو گُرو‘ کی ریلیز کے ساتھ، ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کے چاہنے والوں کا طویل انتظار ختم ہوگا، اور یہ جوڑی ایک مرتبہ پھر بڑی اسکرین پر اپنی محبت اور فن کا مظاہرہ کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *