وین اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، ایک خاتون جاں بحق،9 افراد زخمی

شیخوپورہ ( قدرت روزنامہ ) وین اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
واقعات کے مطابق فیصل آباد روڈ پر اکبر مل کے قریب فیروز وٹواں میں حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں جنہوں نے موقع پر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کچھ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ موقع پر قانونی کارروائی کے بعد جاں بحق خاتون کی شناخت ورثاء کے حوالے کردی گئی۔
مرحومہ کی شناخت 45 سالہ “ش” زوجہ ارشد ساکن لاہور کے نام ہوئی جبکہ زخمیوں میں صبا اشرف، آمنہ اشرف، ،ہاشمی بیگم، عبید الرحمٰن، عمر حیات ، مختاراں بی بی،ساجدہ بی بی ، سہیل عباس اور ماشاءاللہ بی بی شامل ہیں۔