اسلام آباد میں رمضان المبارک کے دوران سکولوں کے نئے اوقات کار جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی درالحکومت اسلام آباد میں رمضان کے دوران اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ وفاقی نظامت تعلیمات نے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق سنگل شفٹ ادارے پیر تا جمعرات صبح 8 بجے سے ساڑھے12 تک کھلیں گے، جمعے کے روز اسکول صبح 8 بجے کھلیں گے اور چھٹی دن 12بجے ہوگی۔

ڈبل شفٹ اسکولز پیر تا جمعہ صبح 8 بجے سے 12 بجے تک کھلیں گے، پیر تا جمعرات ایوننگ شفٹ دوپہر ساڑھے 12 سےساڑھے4 تک ہوگی۔ بروز جمعہ کلاسز ڈیڑھ بجے سے ساڑھے 4 تک ہوں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *