متحدہ عرب امارات رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے ڈرون استعمال کرنے والا پہلا ملک بن گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔
متحدہ عرب امارات کی فتویٰ کونسل نے اعلان کیا کہ رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مصنوعی ذہانت سے آپریٹ ہونے والے ڈرونز استعمال کرے گا۔
کونسل نے کہا ہے کہ ڈرون کا استعمال اسلامی تعلیمات میں روئیت کی ہی توسیع سمجھا جائے گا، ڈرون کے ساتھ ساتھ چاند دیکھنے کے لیے روایتی طریقوں کا بھی استعمال کیا جائے گا۔
رمضان کے دوران عرب امارات کی حکومت نے سرکاری اور پرائیوٹ شعبے کے ملازمین کے اوقات کار میں بھی 2 گھنٹے کی کمی کا اعلان کردیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *