نوشہرہ؛اکوڑہ خٹک میں مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

نوشہرہ(قدرت روزنامہ)اکوڑہ خٹک میں مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نماز جنازہ میں افغان قونصلر جنرل محب اللہ شاکر بھی شریک ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے سے متعدد افراد زخمی و مولانا حامد الحق سمیت 4 افراد شہید ہو گئے تھے۔
مقامی ذرائع کے مطابق دھماکہ جامعہ کے اندر ہوا تھاجس کے نتیجے میں مولانا حامد الحق سمیت کئی افراد زخمی ہو گئے تھے جنہیں نوشہرہ اور پشاور کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ، تاہم بعد میں مولانا حامد الحق زخموں کی تاب نہ لا سکے اور شہید ہو گئے۔پولیس کے مطابق مسجد کے ملحقہ احاطے میں ہی مولانا حامد الحق کو ٹارگٹ کیا گیا ہے ۔