مہنگائی کی ہفتہ وار شرح 3 فیصد سے اوپر چلی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مہنگائی کی ہفتہ وار شرح تین فیصد سے اوپر چلی گئی،ایک ہفتے کے دوران 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی، 19 میں اضافہ اور 21 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق رمضان المبارک سے قبل گوشت، آلو، پیاز، چینی، چکن، ٹماٹر سمیت بیشتر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے، مہنگائی کی ہفتہ وار شرح 3 فیصد سے اوپر چلی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.38 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 0.32 فیصد کا اضافہ ہوا ہے،27 فروری کوختم ہونے والے ہفتہ میں صارفین کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 320.32 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتہ میں 310.12 پوائنٹس تھا۔

ادارہ شماریات کے مطابق لپٹن چائے کی قیمت میں 6.62 فیصد، بریڈ 1.67 فیصد، دال ماش 1.12 فیصد، سرسوں کا تیل 1.08 فیصد، لہسن 1 فیصد، ایل پی جی 0.37 فیصد، ایک کلو بناسپتی گھی 0.32 فیصد، دال چنا 0.21 فیصد اور اڑھائی کلو بناسپتی گھی کی قیمت میں 0.11 فیصد کی کمی ہوئی۔

ٹماٹر 11.49 فیصد، کیلا 8.32 فیصد، انڈے 5.43 فیصد، چکن 4.13 فیصد، آلو 2.79 فیصد، پیاز 2.04 فیصد، بیف 1.68 فیصد، چینی 1.55 فیصد اور سگریٹ 0.51 فیصد مہنگے ہو گئے۔

واضح رہے کہ صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کا تعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *