دنیا میں طویل ترین اور مختصر ترین روزے کن علاقوں میں ہوں گے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رمضان کے دنوں میں مختلف علاقوں کے جغرافیائی محل و وقوع کی وجہ سے وہاں روزوں کا دورانیہ بھی مختلف ہوتا ہے۔
دنیا کے ہر خطے میں روزے کا دورانیہ کہیں طویل تو کہیں مختصر ہوتا ہے۔
قطب شمالی کے قریب واقع شمالی یورپ کے ممالک جنہیں ’اسکنڈنیویئن ممالک‘ کہا جاتا ہے، وہاں اس سال طویل ترین روزے ہوں گے۔
ان میں ناروے، فن لینڈ اور سویڈن جیسے ممالک شامل ہیں جہاں روزوں کا دورانیہ ساڑھے 20 گھنٹے تک طویل ہوسکتا ہے۔ اسی طرح اس خطے میں موجود الاسکا، گرین لینڈ اور آئس لینڈ جیسے ممالک میں بھی روزے کا دورنیہ 20 گھنٹے کے لگ بھگ رہے گا۔
اس کے برعکس جو ممالک قطب جنوبی کے قریب واقع ہیں ان میں مختصر ترین روزے رکھیں جائیں گے۔ براسیلیا، برازیل اور زمبابوے میں 12 سے 13 گھنٹے کے روزے ہوں گے۔
اسی طرح جنوب افریقہ، پیراگوئے اور یوراگوئے جیسے ممالک میں روزوں کا دورانیہ 11 سے 12 گھنٹے کا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *