ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: پاکستان ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی

دبئی(قدرت روزنامہ)پاکستان نے آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔بھارت اور نیوزی لینڈ کے بعد دبئی اسٹیڈیم میں افغانستان کے خلاف پانچ وکٹوں سے کامیابی کی بدولت پاکستان نے ٹی توئنٹی کی عالمی رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔


قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی رینکنگ میں دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرنا حوصلہ افزا عمل ہے لیکن زیادہ خوشی پاکستان کرکٹ ٹیم کی درجہ بندی میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے اور ورلڈ کپ میں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے پر ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ ایک ٹیم گیم ہے اور اس ٹیم میں شامل ہر کھلاڑی ٹیم کی فتوحات میں اپنا بھرپور حصہ ڈال رہا ہے، ہم اس ایونٹ میں جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔