ڈالر کی قیمت میں اچانک بڑی کمی !! امریکی کرنسی تنزلی کا شکار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہونے کے کچھ دیر بعد ڈالر کی قدر میں 74 پیسے کمی ہوئی

کراچی مارکیٹ میں ڈالر 169 روپے 80 پیسے پر آ کر فروخت ہونے لگا ہے ۔ واضح رہے کہ سعودی عرب سے پاکستان کو ملنے والے پیکج کے بعد ڈالرکی قیمت میں ہوشربا کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ہے ۔