نئی ٹیم نیا کپتان، رضوان سمیت سینئر کرکٹرز کو آرام دینے پر اتفاق
رضوان کے آرام کی صورت میں شاداب خان کو قیادت سوپنے پرغور

لاہور (قدرت روزنامہ)چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پرکپتان محمد رضوان سمیت سینئر کرکٹرز کو آرام دینے پراتفاق کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی 2025 میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر کپتان محمد رضوان سمیت سینئر کرکٹرز کو آرام دینے پراتفاق کر لیا گیا۔ کپتان رضوان کے آرام کرنے کی صورت میں شاداب خان کوقیادت سوپنے پرغور کیا جارہا ہے۔
قومی اسکواڈ میں 8 سے9 نئے کھلاڑیوں کو موقع دیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی، بابر اعظم، حارث روف، فخر زمان، ڈراپ ہونگے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ امام الحق، طیب طاہر، کامران غلام کو ڈراپ ہوں گے، محمد حارث، سفیان مقیم، عرفات منہاس ٹیم کا حصہ ہونگے۔
ذرائع کے مطابق عرفان خان نیازی ٹیم کا حصہ ہونگے، زمان خان، محمد وسیم، عباس آفریدی، جہانداد خان کوموقع مل سکتا ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ آغا سلمان، ابرار احمد اور عمیر بن یوسف موقع مل سکتا ہے، نئے کھلاڑیوں حسن نواز، علی رضا، عبدالصمد شامل ہونگے۔
قبل ازیں چیمپئینز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی پرچیئرمین پی سی بی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سلیکٹرز سے ملاقات کی۔ محسن نقوی نے سلیکٹرزکو مستقبل کو دیکھتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم تیارکرنےکی ہدایت کردی۔