“گوری خان تمہیں لوٹ لے گی” وہ وقت جب شاہ رخ خان نے میکا سنگھ کو اپنی بیوی سے خبردار کیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) معروف گلوکار میکا سنگھ اور بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کے درمیان گہری دوستی ہے۔ اسی تعلق کی بنیاد پر میکا سنگھ چاہتے تھے کہ شاہ رخ کی اہلیہ گوری خان ان کے گھر کی تزئین و آرائش کریں۔ گوری خان ایک مشہور انٹیریئر ڈیزائنر ہیں اور کئی نامور شخصیات کے گھروں کو ڈیزائن کر چکی ہیں۔ تاہم جب میکا نے شاہ رخ سے درخواست کی کہ وہ یہ بات گوری تک پہنچائیں، تو سپر سٹار نے مزاحیہ انداز میں انہیں خبردار کر دیا کہ یہ کام ان کے لیے بہت مہنگا ثابت ہو سکتا ہے۔
نیوز 18 کے مطابق میکا سنگھ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے شاہ رخ خان سے کہا “براہ کرم گوری بھابھی سے کہیں کہ وہ میرے گھر کا انٹیریئر ڈیزائن کریں۔” اس پر شاہ رخ نے ہنستے ہوئے جواب دیا، “نہیں یار، بہت لوٹے گی تمہیں، بہت مہنگا کرے گی۔” میکا نے کہا کہ وہ جان بوجھ کر مجھے ڈرا رہے تھے، لیکن میں نے ضد کی اور کہا، “پاجی، پلیز۔” آخرکار شاہ رخ نے کہا، تو خود بات کر لے۔”
بعد میں جب میکا نے گوری خان سے براہ راست بات کی، تو وہ اپنی ٹیم کے ساتھ ان کے گھر کا معائنہ کرنے آئیں اور ایک خاص شرط رکھی۔ میکا نے بتایا، “گوری میم کی ایک شرط تھی کہ جو کچھ بھی میں کروں گی، تم اس پر سوال نہیں اٹھاؤ گے۔ مثال کے طور پر میں عام طور پر اپنے گھروں میں سبز رنگ استعمال نہیں کرتا، صرف بیج اور براؤن رنگ رکھتا ہوں، لیکن گوری نے میرے گھر کے بیچ میں ایک سبز صوفہ رکھ دیا۔ انہیں یہ کام مکمل کرنے میں تقریباً دو سال لگے، اور میں نے کبھی ان کے فیصلوں پر سوال نہیں کیا۔ میں نے یہاں تک کہ تزئین و آرائش کے دوران گھر بھی نہیں دیکھا، لیکن اب جب میں نتیجہ دیکھتا ہوں تو خوش ہوتا ہوں۔ اس لیے ایک بار پھر گوری بھابھی کا شکریہ کہ انہوں نے اتنا شاندار گھر ڈیزائن کیا۔”
انسانی زندگی کے ارتقائی مرحلے میں خاندان اہم اکائی ہے لیکن یہ اکائی مستقل نہیں ہونی چاہیے، شرمندگی اورندامت کا ذریعہ نہیں ہونا چاہیے
شاہ رخ خان سے اپنی دوستی پر بات کرتے ہوئے میکا سنگھ نے کہا “وہ میرے بھائی کی طرح ہیں۔ وہ مجھ سے بے حد محبت کرتے ہیں، حالانکہ میں نے ان کے لیے بہت کم گانے گائے ہیں۔”