چیمپئنز ٹرافی، بھارت سے شکست کے بعد کیوی کپتان کا بیان

دبئی(قدرت روزنامہ) میں بھارت کے خلاف 44 رنز سے شکست کے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے اعتراف کیا کہ وکٹ توقع سے زیادہ سست تھی اور بھارتی سپنرز نے زبردست کارکردگی دکھائی۔یہ پچ پہلے کھیلے گئے میچز کے مقابلے میں سست تھی۔ بھارت نے مڈل اوورز میں زبردست کنٹرول حاصل کیا۔ شریاس آئیر نے شاندار بیٹنگ کی جبکہ ہاردک پانڈیا نے بہترین فنش کیا۔ پچ پر توقع سے زیادہ اسپن ہوا، جو ہمارے لیے مشکل ثابت ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ چار بہترین سپنرز کے خلاف بیٹنگ کرنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے۔ پاور پلے میں وکٹیں لینا ہمارے لیے ضروری تھا، جو ہم نہیں کر سکے۔ کین ولیمسن کی فارم ہمارے لیے اچھی خبر ہے۔ اگلا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوگا، جو ایک بہترین ٹیم ہے۔ ان کے پاس تیز اور اچھال والی وکٹوں پر چار معیاری فاسٹ بولرز ہیں، جو ہمیں چیلنج کریں گے۔نیوزی لینڈ کا اگلا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا، جو ٹورنامنٹ میں ایک خطرناک ٹیم سمجھی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *