لاہور: لیاقت آباد میں خاتون کے ہاتھوں سوتن قتل، لاش بوری میں بند کرکے چھت پر چھپا دی
تعفن پھیلا تو مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی، ملزمہ کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی گئی، پولیس

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں خاتون نے سوتن کو قتل کرکے اس کی لاش بوری میں بند کرکے چھت پر چھپا دی۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ملزمہ سعدیہ نے سوتن کے ساتھ جھگڑے کے دوران سر پر بیلن مار دیا، مقتولہ کی لاش بوری میں بند کرکے چھت پر چھپا دی۔
پولیس کے مطابق 5 دن بعد تعفن پھیلا تو مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع کی ، ملزمہ سعدیہ کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ معاملے کی تحقیقات کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔