رواں سال کا پہلا چاند گرہن 14 مارچ کو ہو گا

کراچی(قدرت روزنامہ) رواں سال کا پہلا چاند گرہن 14 مارچ کو ہوگا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پہلا چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8:57 منٹ پر شروع ہوگا ، پاکستان میں اس وقت دن ہونے کی وجہ سے یہ چاند گرہن پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔
ماہرین فلکیات کے مطابق سال 2025 میں دو چاند گرہن ہوں گے ، رواں سال کا دوسرا جزوی چاند گرہن 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی شب کو ہوگا ، یہ چاند گرہن پاکستان سمیت، یورپ، ایشیا اور افریقہ میں دکھائی دے گا۔