اسلام آباد ایئرپورٹ کے لاؤنجز میں پانی کے رساؤ کا دعویٰ غلط اور بے بنیاد قرار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اسلام آباد ایئرپورٹ کے لاؤنجز میں پانی کے رساؤ کا دعویٰ غلط اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی پی اے ) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پانی کے رساؤ سے متعلق مبالغہ آرائی پر مبنی اور گمراہ کن خبروں کی سختی سے تردید کرتی ہے۔
پی پی اے کا کہنا ہے کہ ایک رپورٹ میں بین الاقوامی اور ڈومیسٹک لاؤنجز میں پانی کے رساؤ کا دعویٰ کیا گیا، جو کہ سراسر غلط ہے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مزید کہا ہے کہ حقیقت میں معمولی رساؤ کنکورس ہال میں دیکھا گیا، جو فائبر گلاس میٹیریل سے ڈھکا ہوا ہے۔
’بارش کے دوران، ڈیزائن کے درزوں سے معمولی مقدار میں پانی گزر سکتا ہے جنہیں سیلنٹ کے ذریعے بند کیا جاتا ہے۔ تاہم شدید موسمی حالات کی وجہ سے وقتاً فوقتاً ان کی مرمت کی ضرورت پڑتی ہے۔ ‘
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کے لاؤنجز میں پانی کے رساؤ کی کوئی اطلاع نہیں اور نہ ہی مسافروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *