پوپ فرانسس کی حالت انتہائی تشویشناک ،ڈاکٹروں کی بچانے کی سرتوڑ کوششیں جاری، وینٹی لیٹر پر منتقل

پیرس(قدرت روزنامہ)کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی رہنماء پوپ فرانسس کی انتہائی تشویشناک حالت میں ایک بار وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا جہاں ڈاکٹر انہیں بچانے کی سرتوڑ کوشش کررہے ہیں۔
ویٹیکن کے مطابق پوپ فرانسس کو گزشتہ روز دو بار سانس لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد ڈاکٹروں کو ان کی پھیپھڑوں سے بلغم صاف کرنے کیلئے مداخلت کرنی پڑی،ویٹیکن کا مزید کہنا ہے کہ پوپ فرانسس طبی امداد کے مراحل کے دوران مکمل طور پر ہوش و حواس میں ہیں، مگر اب ان کی طبیعت انتہائی خراب ہوچکی ہے .
88 سالہ پوپ فرانسس کو سانس لینے میں مدد کیلئے آکسیجن ماسک اور وینٹی لیٹر استعمال کرنے کی ضرورت پیش آئی۔ رپورٹ کے مطابق یہ تیسری بار ہے جب پوپ فرانسس کی حالت میں شدید خرابی آئی، انہیں 18 دن قبل نمونیا کے علاج کیلئے ہسپتال داخل کیا گیا تھا۔
ویٹیکن نے بتایا کہ پوپ فرانسس نے آکسیجن تھیراپی کے بعد اچھی طرح سے جواب دیا اور اتوار کو کہا کہ اب انہیں وینٹی لیٹر کی ضرورت نہیں، صرف ہائی فلو آکسیجن تھیراپی کی ضرورت ہے تاہم گزشتہ روز ہونیوالی مشکلات کے بعد پوپ فرانسس کو وینٹی لینٹر کی ضرورت پڑی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیماری کی وجہ سے پوپ فرانسس تین ہفتوں سے اپنی روایتی اینجلز دعا براہ راست ادا نہیں کرسکے اور ویٹیکن نے ان کے تحریری پیغامات اسپتال کے کمرے سے ارسال کئے ہیں۔ اس پیغام میں پوپ فرانسس نے دعاؤں کیلئے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنے طبی عملے کا بھی شکریہ کیا۔