ان ڈرائیوکی جانب سے پاکستان بھر میں پسماندہ بچوں کیلئے کھیل کے میدانوں کی تعمیر کا اعلان

کراچی(قدرت روزنامہ) نقل و حمل اور شہری خدمات کے شعبے سے تعلق رکھنے والے عالمی پلیٹ فارم ان ڈرائیو نے اس رمضان المبار ک میں اپنی “رائیڈ ٹو ڈونیڈمہم کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔
اس مہم کے تحت کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے محروم بچوں کیلئے کھیل کے میدان تعمیر کیئے جائیں گے۔
ان پسماندہ کمیونٹیز میں براہ ِ راست سرمایہ کاری کے ذریعے ان ڈرائیو اس بات کو یقنی بنارہی ہے کہ ایسے بچوں کو محفوظ اور متحرک سہولیات میسر ہوں جہاں وہ کھیل کود کے ذریعے بہتر نشو ونما پاسکیں۔
اس اقدام کے پہلے مرحلے میں، ان ڈرائیو کراچی میں واقع سید اصغر اشفاق گرلز اینڈ بوائز پرائمری اسکول، ساران ایجوکیشنل ٹرسٹ اور جی بی ایس ایس کارا بھائی کریم جی اسکول میں کھیلوں کے جدید میدان بنائے گی۔
یہ سہولیات ہزاروں بچوں کو کھیلوں اور جسمانی سرگرمیوں کیلئے مخصوص مقامات فراہم کریں گی جس کے ذریعے بچوں کی ٹیم ورک، نظم وضبط اور خود اعتمادی جیسی اہم اسکلز میں اضافہ ہوگا۔
رمضان المبارک جیسے سخاوت اور غوروفکرکا مہینہ ایسے اقدامات کیلئے بہترین مواقع فراہم کرتا ہے۔ ان ڈرائیو کی یہ سرمایہ کاری اس کے سماجی ذمہ داری کے عزم کو اجاگر کرتی ہے اور یہ ثابت کرتی ہے کہ نقل و حرکت صرف ٹرانسپورٹیشن تک محدود نہیں بلکہ معاشرتی ترقی اور ایک بہتر مستقبل کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔