لاہور سمیت پنجاب بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور سمیت پنجاب بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا،لاہور میں مجموعی طورپر5 لاکھ 854 طلبا وطالبات امتحانات میں شریک ہیں،لاہوربورڈ کےمطابق آج عربی، جیوگرافی کا امتحان ہورہا ہے،شام کے وقت آرٹس، ہسٹری، ووڈ ورکس کا امتحان ہوگا۔

لاہورمیں میٹرک امتحانات کے لئے 921 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں،امتحانی مراکز کےاطراف میں دفعہ 144 نافذ ہے،تمام امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمرےنصب،پہلے بارامتحانی عملہ آٹومیشن سسٹم کے تحت امتحانی عملہ تعینات ہوا۔

دوسری جانب وزیرتعلیم پنجاب راناسکندرحیات نےبوٹی مافیا کو خبردارکردیا،کہابوٹی مافیا کنٹرول کرنا مشن، کسی کو کسی کے نمبرز نہیں چھیننے دیں گے،امتحانات شفاف بنانےکیلئےموثراقدامات اٹھائے گئے ہیں، اب کوئی کسی طالبعلم کا نہ حق مارسکے گا،تمام امتحانی سینٹرز کی نگرانی کیمرے کی آنکھ سےبھی ہورہی ہے۔

مزیدکہا اس مرتبہ پرائیویٹ اسٹاف کی بطورامتحانی عملہ تعیناتی کی اجازت نہیں دی گئی، پرائیویٹ امتحانی سنٹرزکی تعداد میں بھی خاطرخواہ کمی لائی گئی ہے،مانیٹرنگ کیلئےخصوصی اسکواڈتشکیل دئیےگئے ہیںچیف سیکرٹری،کمشنرز،ڈی سیز،چیئرمین ٹاسک فورس خود بھی سینٹرزمیں چھاپےماریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *