کیا اس عید پر سپیشل ٹرینیں چلیں گی؟ حکومت نے اعلان کردیا

کراچی (قدرت روزنامہ) حکومت نے پہلی بار عیدالاضحیٰ پر خصوصی ٹرینیں نہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ملت ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے کے باعث محکمہ ریلوے کو بوگیوں میں کمی کا سامنا ہے۔ ریلوے کے پاس موجود 400 سے زائد بوسیدہ بوگیوں کو زبردستی چلایا جا رہا تھا تاہم ایگزامنرز نے ملت ایکسپریس کے حادثے کے بعد بوسیدہ بوگیاں چلانے سے روک دیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ پر معمول کی ٹرینوں کے ساتھ دو، دو اضافی کوچز لگانے کی تجویز زیر غور ہے۔

دوسری جانب عید کی سپیشل ٹرینیں نہ چلنے کے باعث بسوں پر مسافروں کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔ بس مالکان نے صورت حال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔