بہن کے رشتے کی بات پکی کرنے آئے نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بدایوں میں ایک 25 سالہ نوجوان کو اس وقت گولی مار کر قتل کر دیا گیا جب وہ اپنی بہن کے لیے رشتہ طے کرنے آیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول کیلاش ضلع سنبھل کے گنگاواس گاؤں کا رہائشی تھا۔ وہ جریفن نگر کے بستویہ گاؤں میں اپنے رشتہ داروں کے گھر آیا تھا تاکہ اپنی بہن کے لیے ایک ممکنہ رشتہ طے کر سکے۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق اسی دوران مقامی گاؤں کا ایک نوجوان رشتہ دار کے گھر میں داخل ہوا اور دیسی ساختہ پستول سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کیلاش موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (رورل) کے کے سروج کے مطابق ملزم کی شناخت ستییش کے نام سے ہوئی ہے، تاہم قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔ پولیس افسر نے بتایا کہ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے، اور مزید قانونی کارروائی متاثرہ خاندان کی جانب سے شکایت موصول ہونے کے بعد کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *