سونے کی قیمت میں یکدم ہزاروں روپے کا اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں سونے کی قیمت میں یکدم ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 6 ہزار 300 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 115 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 62 ہزار 602 روپے ہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت 47 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 916 ڈالر فی اونس ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *