’یہ کونسی مخلوق ہیں؟‘، اداکارہ بشریٰ انصاری بھی ڈیلی وی لاگرز کے خلاف بول پڑیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی نامور اداکارہ بشریٰ انصاری نے یو ٹیوبرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پتا نہیں یہ کون سی مخلوق ہیں۔
اداکارہ بشریٰ انصاری نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی جہاں انہوں نے یوٹیوبرز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پتا نہیں کون سی مخلوق ہیں جو کروڑوں اربوں روپے کمارہے ہیں۔ ہم ایک الگ دنیا کے لوگ ہیں۔
بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ وہ ایک دو یو ٹیوبرز کو ڈھونڈ رہی تھیں لیکن انہیں معلوم نہیں تھا کہ ان یوٹیوبرز کو کہاں دیکھیں، اداکارہ نے بتایا کہ وہ یو ٹیوبرز کا کانٹینٹ دیکھ کر حیران ہوتی ہیں، انہیں تو بات بھی نہیں کرنی آتی۔ اور یوٹیوبرز سے زیادہ وہ انہیں دیکھنے والوں پر حیران ہوتی ہیں۔
واضح رہے اس سے قبل پروڈیوسر و اداکار فہد مصفطیٰ نے بھی ایک شو میں یو ٹیوبرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے پاس کانٹینٹ نہیں ہے بلکہ سب اپنے خاندان ہی کو یو ٹیوب پر بیچ رہے ہیں۔ حتیٰ کہ لوگ قبرستان تک کو نہیں چھوڑتے اور قبر پر جا کر لوگوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ یو ٹیوب پر اپنا گھر اور اپنا آپ نہیں بیچ سکتے۔
فہد مصفطیٰ کی تنقید پر یو ٹیوبر رجب بٹ نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ فہد مصطفیٰ ایک سینئر کے ساتھ بیٹھ کر یہ بات کہہ رہے تھے کہ وہ اپنی فیملی فروخت نہیں کرسکتے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کہ آپ لوگوں کی فیملی فروخت کر سکتے ہیں۔ یوٹیوبر نے کہا کہ ڈراموں میں کام کیسے ملتا ہے یہ بات کسی سے چھپی ہوئی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سینئر وہ ہوتا ہے جو اپنی عزت خود کروائے، اللہ کا شکر ہے کہ میں اپنا کما اور کھا رہا ہے جبکہ میں نے آج تک ڈراموں کے لیے کوئی رول بھی نہیں مانگا۔
یوٹیوبر نے کہا آپ شو میں کہتے ہیں ’مجھے لڑکیاں چاہیں‘، کیا اُس وقت آپ کسی فیملی کو ڈسٹرب نہیں کررہے ہوتے؟ ہم تو اپنے گھر میں بیٹھ کر کام کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *