آج بدھ 5 مارچ 2025 کو پاکستان میں سونے کی قیمتیں


کراچی (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ میں سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے تناظر میں پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں منگل کے روز ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 4ہزار800 روپے کا اضافہ ہواجس کے بعد اس کی نئی قیمت 3لاکھ 6ہزار300 روپے ہوگئی جبکہ گزشتہ کاروباری روز یہ 3لاکھ1ہزار500 روپے میں فروخت ہو رہا تھا۔
اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 4ہزار115 روپے اضافے کے بعد 2لاکھ 62ہزار602 روپے تک پہنچ گئی جو اس سے پہلے 2لاکھ 58ہزار487 روپے تھی۔
22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں بھی 3ہزار772 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 2لاکھ 40ہزار727 روپے تک پہنچ گئی، جو پہلے 2لاکھ 36ہزار955 روپے تھی۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ فی تولہ چاندی کی قیمت میں 45 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3315 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت میں 39 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 2ہزار842 روپے پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 47 ڈالر کے اضافے کے بعد 2ہزار916 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی جو اس سے قبل 2ہزار869 ڈالر تھی۔
اسی طرح چاندی کی عالمی قیمت میں صفر اعشاریہ 39 ڈالر کا اضافہ ہواجس کے بعد یہ 31اعشاریہ 80 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *