’وہ ایک مسخرا ہے‘، جیسن گلیسپی کی ہیڈ کوچ عاقب جاوید پر کڑی تنقید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر اور پاکستانی ٹیم کے کوچ جیسن گلیسپی نے موجودہ ہیڈ کوچ عاقب جاوید کو مسخرا قرار دے دیا۔
عاقب جاوید کی جانب سے بیان کی گئی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستانی ٹیم کی خراب کارکردگی کی وجہ کے جواب میں جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ عاقب جاوید ان سے کوچ کا عہدہ ہتھیانا چاہتے ہیں۔
پاکستانی ٹیم اب 5 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ون ڈے میچز کے لیے نیوزی لینڈ جائے گی۔ محمد رضوان اور بابر اعظم کو ٹی 20 اور شاہین آفریدی کو ایک روزہ انٹرنیشنل فارمیٹ سے ہٹا کر سلمان علی آغا کو ٹی 20 کا نیا کپتان اور شاداب خان کو نائب کپتان مقرر کرتے ہوئے چند بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران عاقب جاوید سے پاکستانی ٹیم کی تنزلی کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے گزشتہ ڈھائی سالوں میں 16 کوچز اور 26 سلیکٹرز کا تقرر کیا جس کی وجہ سے ملک میں کرکٹ کو نقصان پہنچا۔
عاقب جاود نے کہا کہ ہمارے نظام میں آپ کبھی بھی کسی کو مکمل طور پر مسترد نہیں کر سکتے اور ہم ایک نئے انداز اور ذہنیت کو تشکیل دینے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ تجربہ کار کھلاڑیوں کا مستقبل میں کوئی کردار نہیں ہے‘۔
عاقب جاوید سے پہلے گیری کرسٹن کو وائٹ بال کا کوچ مقرر کیا گیا تھا جب کہ جیسن گلیسپی کو بہت دھوم دھام سے ٹیسٹ کوچ نامزد کیا گیا تھا۔ گلیسپی اور کرسٹن دونوں کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 سے قبل 2 سال کے معاہدے پر تعینات کیا گیا تھا اور پی سی بی نے پاکستان ٹیم کے لیے ایک نئے دور کا وعدہ کیا تھا۔
تاہم گیری کرسٹن نے T20 ورلڈ کپ کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا اور گلیسپی کو اس وقت برطرف کر دیا گیا تھا جب انہوں نے اپنے معاہدے اور تنخواہ کے ڈھانچے میں مناسب تبدیلی کے بغیر آل فارمیٹ کوچ کا کردار ادا کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
دریں اثنا عاقب کے کوچ کی تبدیلیوں کے بارے میں بیان نے جیسن گلیسپی کی طرف سے ایک تمسخرانہ ردعمل آیا جنہوں نے سوشل میڈیا پر عاقب جاوید کو ایک مسخرہ کہا اور ان پر الزام لگایا کہ وہ گیری کرسٹن اور ان کو پاکستان ٹیم کے کوچز کی پوزیشنز سے ہٹوانا چاہتے ہیں۔
جیسن گلیسپی نے کہا کہ عاقب جاوید تمام فارمیٹس کے کوچ بننے کی خاطر میرے اور گیری کرسٹن اور مجھے نیچا دکھا رہے ہیں۔