کوئٹہ، ماہ رمضان اور شدید سردی میں بھی گیس کی لوڈ شیڈنگ و پریشرکی کمی، شہری مشکلات سے دوچار


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بھی کوئٹہ میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہریوں کو افطاری اور سحری کی تیاری میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق، شہر میں صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک گیس کی مکمل بندش کی جا رہی ہے، جبکہ افطاری اور سحری کے اوقات میں گیس پریشر انتہائی کم یا بالکل نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کی عدم دستیابی سے رمضان کی عبادات اور روزہ رکھنے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندخیل کی خصوصی ہدایت کے باوجود سوئی سدرن گیس کمپنی مکمل سپلائی بحال کرنے میں ناکام رہی ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر گیس کی فراہمی بہتر بنائی جائے تاکہ رمضان کے بابرکت مہینے میں ان کی مشکلات کم ہوسکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *